اسلام آباد:پاکستانی سیاحوں کیلئے برطانوی حکومت نے نیا ای ویزا سسٹم متعارف کرا دیااب پاسپورٹ پر اسٹیکر نہیں لگے گا بلکہ ویزا کی تصدیق ای میل کے ذریعے کی جائے گی، برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس نئے سسٹم کے ذریعے پاکستانی زائرین برطانیہ کے ویزا کی درخواست آن لائن جمع کرائیں گے اور بایو میٹرک کے لیے ویزا ایپلی کیشن سینٹر جائیں گے لیکن انہیں اپنے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے دوبارہ ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ہائی کمشنر کے مطابق علاوہ ازیں درخواست دہندگان کو ویزا کی حیثیت ثابت کرنے کے لیے ایک ”شیئر کوڈ“ فراہم کیا جائے گا جس کا استعمال وہ سرحدی چیک پوائنٹس اور دیگر مقامات پر کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت کامیاب درخواست گزاروں کو ویزا کا ڈیجیٹل ریکارڈ فراہم کیا جائے گاپاکستانیوں کے لیے برطانیہ کا سفر اب پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے اس نئے سسٹم سے وقت کی بچت ہوگی