ماسکو کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکا‘پولیس اہلکار اور حملہ آور ہلاک

روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک ریلوے اسٹیشن کے باہر دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیںحملہ آور بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی حکام نے تصدیق کردی ہے حکام کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے پولیس کی ڈیوٹی گاڑی کے قریب پہنچ کر بم پھاڑا جس سے وہ خود بھی ہلاک ہوگیادھماکے میں ایک ٹریفک پولیس افسر ہلاک ہوا اور دو دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا روس کی وزارت داخلہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اب تک حملہ آور کی شناخت یا حملے کے پیچھے کوئی واضح مقصد سامنے نہیں آیا ہے دھماکہ سویولوسکی ریلوے اسٹیشن جو ماسکو کے مرکز میں ایک بڑا ٹرانسپورٹ ہب ہے، کے باہر صبح کے وقت پیش آیا۔