وزیراعظم کی قطر کے وزرائے مملکت برائے دفاع اور تجارت سے ملاقاتیں

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی نے دوحہ میں ملاقات کی وزیراعظم نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم اور وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے میں قطر کی دلچسپی سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص ایران اور افغانستان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیادونوں اطراف نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیاملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ? خیال کیا اور پاکستان اور قطر کے مضبوط اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا اعلامیے کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلند کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔