پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیاآئی جی پنجاب عبدالکریم نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاآئی جی پنجاب نے زخمی کانسٹیبل ارشد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی تفصیلات کے مطابق داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ بھکر پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیاحادثے کے بعد فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی جبکہ امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو بھکر منتقل کیاشہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی شامل ہیں جبکہ ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل ارشد دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں