ایف بی آر میں غیر قانونی تقرریوں و مراعات کو تحفظ دینے کا بل پیش

اسلام آباد:حکومت نے فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) میں کی گئی مبینہ غیرقانونی تقرریوں اور بغیرمنظوری دی گئی مراعات و انعامات کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کیلیے پارلیمنٹ میں ترمیمی بل پیش کر دیا ہے، مجوزہ بل کے تحت ماضی میں کیے گئے تمام اقدامات، فیصلوں اور تقرریوں کو قانونی حیثیت دینے کی تجویز دی گئی ہے ماہرین کے مطابق یہ اقدام مصطفیٰ امپیکس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کے منافی ہے،جس میں واضح کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت سے مراد وفاقی کابینہ ہے اور اختیارات اجتماعی طور پر استعمال ہونگے حکومت نے ایف بی آر ایکٹ 2007 میں ترمیم کے ذریعے مستقل طور پر ارکان کی تقرری کااختیاروفاقی کابینہ سے واپس لے کر سیکریٹری ریونیوڈویڑن کودینے کی بھی تجویزدی ہے فی الحال وفاقی کابینہ نے اپنی تقرریوں سے متعلق اتھارٹی عارضی طور پر سیکریٹری ریونیوڈویڑن(گریڈ 22 )کوسونپ دی ہے، تاکہ پارلیمنٹ سے منظوری تک ایف بی ا?رکے گریڈ 21 اور 22 کے ارکان کی تقرریاں کی جا سکیں۔