میکسیکو: فوجی آپریشن کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے

میکسیکو کی وزارت دفاع کے مطابق مغربی ریاست جالسکو میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ کارٹیل کا سربراہ نیمیسیو اوسیگوئرا المعروف ایل مینچو شدید زخمی ہوا جو میکسیکو سٹی منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیاایل مینچو طاقتور جیلسکو نیو جنریشن کارٹل (سی جے این جی) کا سربراہ تھا جس نے مختصر عرصے میں عالمی سطح پر منشیات اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کی شکل اختیار کرلی تھی اور حریف سینالوا کارٹل سے مقابلہ کر رہا تھا، جس کی قیادت گرفتار ڈرگ لارڈ جواکین ایل چیپو گزمان کر چکا ہے کارروائی کے بعد ملک بھر میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے، متعدد ریاستوں میں گاڑیاں نذر آتش کی گئیں اور مسلح افراد نے شاہراہیں بند کردیں جالسکو کے گورنر پابلو لیموس ناورو نے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔