فرانس میں فوجی اہلکار ایک ایسا کھیل وقت گزارنے کے لیے کھیل رہے تھے جس کے بارے میں انھیں زرا اندازہ نہ تھا کہ یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پیرس کے مغرب میں واقع فوجی تربیت گاہ میں پیش آیا جہاں 4 فوجی اہلکار فارغ وقت میں ایک گیم کھیلنے لگے یہ اہلکار مبینہ طور پر شراب کے نشے میں بھی تھے اور اسی دوران کھیل ہی کھیل میں ایک اہلکار نے اپنی پستول خالی سمجھ کر چلائی تو گولی دوسرے کے سر پر جا لگی سر پر گولی لگنے سے فرانسیسی فوجی 20 سالہ الیگزینڈر لینکبین شدید زخمی ہوگیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیایہ ایک فوجی کھیل تھا جس میں ساتھی اہلکار کو غیر مسلح کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور عام طور پر یہ کھیل بغیر لوڈڈ ہتھیار کے کھیلا جاتا ہے لیکن ایک پستول میں گولی رہ گئی تھی پیرس کے فوجی گورنرنے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی خاندان کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گاذمہ داران فوجیوں کو پیرس کی عدالت میں پیش کیا گیا ایک فوجی پر ہتھیار کے ذریعے شدید جسمانی نقصان اور شراب نوشی کے ذریعے احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا