کلاﺅڈفلیئر میں بڑے پیمانے پر بندش کی وجہ سے دنیا بھر میں درجنوں بڑی ویب سائٹس مفلوج ہو کر رہ گئیں جس سے برطانیہ میں لاکھوں صارفین سخت متاثر ہوئے ہیں ‘ لاکھوں ویب سائٹ کیلئے سیکیورتی ‘ کارکردگی ‘ اور روٹنگ کیلئے خدمات فراہم کرنیوالے ادارے کلاﺅڈ فلیئر کی طر ف سے صارفین کو اپنے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے آن لائن خدمات سے منسلک کرنے میں مدد کرتا ہے ‘ جب کلاﺅڈ فلیئر کوبندش کا سامنا کرنا پڑے تو انٹرنیٹ کو بہت بڑے خلل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ‘ اوبر ‘ ورک ڈے ‘ مائیکرسافٹ ‘ اور آﺅٹ لک جیسے کئی بڑی سائٹس براہ راست اس مسئلے پر متاثر ہوئی ہیں ‘ صارفین کی بڑی تعداد نے ویب سائٹ پر خرابی ‘ پیغامات کی رسائی تک عدم فراہمی ‘ سمیت کئی مسائل کی شکایات کی ہیں ‘ امریکی اور برطانوی صارفین سمیت دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین صورتحال سے سخت پریشان ہوئے ہیں ۔