نئی سٹوریج ڈیوائس تیار ‘ 10ہزار برس سے زائد معلومات محفوظ رہیں گی

سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کی اسٹوریج ایجاد کی ہے جس کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ انسانی تاریخ کو بدل کر رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے سائنس دانوں کے مطابق یہ اسٹوریج معلومات کو انکوڈ کرنے کے لیے لیزر موڈیفائیڈ گلاس استعمال کرتا ہے جس کے بعد یہ معلومات 10 ہزار برس سے زیادہ عرصے تک محفوظ رہ سکے گی محققین نے بتایا کہ ماضی میں یہ سمجھا جاتا تھا کہ شیشے میں معلومات رکھنا مستقبل کے لوگوں کے لیے اس کو رکھنے کا کارگر طریقہ ثابت ہوسکتا ہے لیکن اب تک شیشے پر ڈیٹا چھاپنا یا اس سے حاصل کرنا ناممکن ثابت ہوا تھا اب مائیکرو سافٹ کے سائنس دان ’پروجیکٹ سِلیکا‘ نامی ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس میں ایک خاص لیزر استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا محفوظ کرنے کا ایک طریقہ ڈھونڈا لیا گیا ہے یہ لیزر شیشے پر تھری ڈائمنشنل پکسلز (جن کو ووکسلز کہا جاتا ہے) انکوڈ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ان کو معلومات ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے دنیا اس وقت ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ معلومات پیدا کر رہی ہے لیکن ان معلومات کو ذخیرہ کرنا کافی مشکل ثابت ہوا ہے۔ کمپیوٹر میں موجود ہارڈ ڈسک نسبتاً جلدی خراب ہوتی ہیں جس سے بڑی مقدار میں معلومات کے ضائع ہونے کا ڈر رہتا ہے۔