انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سندھ اسمبلی پر دھرنے، ہنگامہ آرائی اور پولیس مقابلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران فریقین کے وکلا نے اپنے اپنے موقف پیش کیے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا کیس میں جماعت اسلامی کے گرفتار 30 کارکنان کی درخواست ضمانت پر دلائل دیے گئے وکیل صفائی عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق کارکنان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔