وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب اوقاف بورڈ کا خصوصی اجلاس

صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین کی ایوانِ اوقاف آمدپنجاب اوقاف بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا گزشتہ بورڈ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا بورڈ نے ڈائریکٹر فنانس کی آسامی کی بحالی اور ڈائریکٹر ایگریکلچر لیز اینڈ ڈویلپمنٹ کی پوسٹ کی تخلیق کی منظوری دی ایڈمنسٹریٹرز اوقاف کی گریڈ 18 کی آسامیوں پر بذریعہ مسثعار بھرتیوں کی منظوری اوقاف آرگنائزیشن کے ملازمین کیلئے 20 فیصد الاو¿نس اور کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری جامعہ ہجویریہ کے طلباءکو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے لمز،پنجاب ،یو ایم ٹی اور دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدے کرنے کی منظوری معاہدوں کی رو سے ان یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے والے مدارس کے طلباءکو وظائف دیئے جائیں گے بورڈ نے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مذہبی تقریبات کے سالانہ کیلنڈر اور ماہ رمضان میں مختلف مذہبی ایونٹس کے انعقاد کی منظوری دی بورڈ نے ڈاون سائزنگ پالیسی کے تحت عرصہ دراز سے پڑی 60 خالی آسامیوں کے خاتمے کی بھی منظوری دی محکمانہ ریفارمز کے نتیجے میں درباروں پر رکھے گئے کیش باکسر میں آمدن بڑھنے پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زبردست ستائش صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اوقاف کو ہرقسم کی کرپشن سے پاک کرنا میرا عزم ہے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے محکمانہ آمدن بڑھانے اور محکمے کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں محکمانہ وسائل پر ڈاکہ ڈالنے اور کیش باکسر پر ہاتھ صاف کرنے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے نذرانے امانت ہیں اس میں خیانت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں محکمانہ وسائل سے ذاثی کاروبار کرنے والے ادارے کو کمزور کر رہے ہیں چوہدری شافع حسین کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کرپٹ عناصر کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں صوبائی وزیر کی محکمہ اوقاف کے امور کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل تیز کرنے ایوان اوقاف کے داخلی راستے کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت صوبائی وزیر نے ایوانِ اوقاف کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر بورڈ اجلاس میں محکمہ اوقاف کے بعض انتظامی اور مالیاتی امور کی بھی منظوری دی گئی ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف ،ڈی جی مزہبی اور ،ڈائریکٹرز اور بورڈ ممبران کی اجلاس میں شرکت ۔

خاص خبریں