لاہور: روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس میں جنوری میں 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے، سٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کی تفصیل جاری کردی سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ستمبر 2020ءسے جنوری 2026ءتک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9 لاکھ 1 ہزار 764 روشن ڈجیٹل اکاونٹس کھولے ہیںمرکزی بینک کے مطابق جنوری 2026 تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں واجب ادا ڈپازٹس 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ہیں اعداد وشمار کے مطابق 65 ماہ میں ان کھاتوں میں 11 ارب 92 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے ہیں، ان میں سے 7 ارب 65 کروڑ ڈالر پاکستان میں استعمال کئے جاچکے ہیں اور مزید 1 ارب 96 کروڑ ڈالر نکلوائے گئے ہیں۔