ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپرایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا کی ٹیم کو 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا رہا اور اس کے کھلاڑی پے درپے آو¿ٹ ہوتے رہے 16 وویں اوور تک نمیبیا کے آٹھ کھلاڑی آو¿ٹ ہوئے اور ٹیم کا مجموعی اسکور96 تھا، فرائیلنک 9، لافٹی ایٹون 5، اسٹینکیمپ 23 اور کپتان جرہارڈ ایراسمس 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے17ویں اوور کی تیسری گیند پر نمیبیا کے تمام کھلاڑی آو¿ٹ ہوئے، 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم محض 97 رنز اسکور کرسکی پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے چار، شاداب خان نے تین جب کہ نواز اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اور صاحبزادہ فرحان کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت پاکستان نے نمیبیا کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے صاحبزادہ فرحان 100 اور شاداب خان 36 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔