ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا: میئر کراچی

بیرسٹر مرتضی ہاب نے کہا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا میں جاری ترقیاتی کاموں کے مثبت اثرات پورے شہر پر پڑیں گے اور ٹریفک کی روانی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی بعدازاں میئر کراچی نے شاہراہ فیصل پر جاری بیوٹیفکیشن منصوبے کا معائنہ کیا میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے میئر کراچی نے اولڈ سٹی ایریا، جہانگیر روڈ اور ہدایت اللہ روڈ پر جاری کارپیٹنگ کے کام کا جائزہ لیا اور منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق موقع پر بریفنگ حاصل کی انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت دی کہ رمضان المبارک کے پیش نظر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور عیدالفطر سے قبل کام مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔