وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، درگاہوں اور تراویح اجتماعات کی خصوصی نگرانی کی جائے جبکہ افطار اور سحر کے اوقات میں حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے مساجد اور مذہبی اجتماعات کے اطراف واک تھرو گیٹس اور جامع تلاشی نظام کو یقینی بنایا جائے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ ماہِ صیام 2026 کے دوران صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور تینوں عشروں میں خصوصی اقدامات کیے جائیں انہوں نے بڑے تجارتی مراکز، بازاروں اور شاپنگ مالز میں مو¿ثر سیکیورٹی پلان مرتب کرنے، اسنیپ چیکنگ، موبائل گشت اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول مانیٹرنگ کے ذریعے سی سی ٹی وی نگرانی کو مزید مو¿ثر بنانے پر بھی زور دیا گیاوزیر داخلہ سندھ نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کے لیے علمائے اکرام سے رابطوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ افطار پوائنٹس اور دسترخوانوں کی سیکیورٹی کے لیے مقامی پولیس اور رضاکاروں کے ساتھ مو¿ثر کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے۔