شہر قائد میں جعلی دوا بنانے والی فیکٹری پر چھاپا، بڑی کھیپ پکڑی گئی

اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی شہر کے مضافاتی علاقے احسن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مارا، جہاں سے کینسر کے مریضوں کے لیے تجویز کردہ درد کش دوا کی بہت بڑی کھیپ تحویل میں لے لی گئی ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران اس دوا کی ایک کھیپ کو منڈیوں کے لیے بھی روک دیا گیا غیر قانونی جعلی ادویات،(خام مال) اور پکڑی گئی مشینری کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے فیکٹری میں دوا کی قانونی ڈوز زیادہ سے زیادہ 50 ملی گرام ہے مگرفیکٹری میں 225 ایم جی دوا تیار کی جارہی تھی ، جو بہت خطرناک اور بعض صورتوں میں جان لیوا ہے۔ تیار ہونے والی دوا پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کو بھی غیر قانونی چینلز کے ذریعے سپلائی کی جاتی رہی ہے۔