ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دنیا کی سب سے طاقتور سمجھی جانے والی امریکی فوج کو بھی ایسا کاری وار لگ سکتا ہے کہ وہ دوبارہ سنبھل نہ سکے امریکی صدر بار بار اپنی فوج کو دنیا کی مضبوط ترین فوج قرار دیتے ہیں مگر تاریخ گواہ ہے کہ طاقت کے زعم میں مبتلا افواج کو بھی بعض اوقات ایسا تھپڑ پڑتا ہے جو انہیں اٹھنے کے قابل نہیں چھوڑتا ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا گزشتہ کئی دہائیوں میں ایران کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے امریکا کو سخت لہجے میں خبردار کیا ہے کہ ایران کو ترنوالہ سمجھنے کی غلطی نہ کرےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھول ہے کہ وہ ایران کو کبھی ختم کر سکیں گے گزشتہ 47 برسوں میں اس مقصد میں ناکامی خود اس بات کا ثبوت ہے ایران کی جوہری سرگرمیاں پرامن مقاصد کے لیے ہیں اور ان کا تعلق جنگ و جدل سے نہیں بلکہ توانائی، زراعت اور صحت جیسے شعبوں سے ہے جوہری صلاحیت ایرانی عوام کا حق ہے اور امریکا کو اس پر اعتراض کا کوئی جواز نہیں ہے