دانتوں کے درمیان خلال کرنا سنگین بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے: ماہرین صحت

ماہرین صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ فلاسنگ (دانتوں کے درمیان خلال کرنا) 50 سے زائد سنگین بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے یہ عمل سوزش کو روکنے میں مدد دیتا ہے، جو ذیابیطس، ڈیمنشیا اور دل کی بیماریوں سمیت کئی امراض سے جڑی ہوتی ہے این ایچ ایس کے اعداد و شمار کے مطابق 41 فی صد بالغ افراد ٹوتھ ڈیکے میں مبتلا ہیں (جبکہ تقریباً نصف مسوڑھوں کی بیماری کا شکار ہیں) جو سوزش کو خون کی نالیوں اور دیگر اعضا تک پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے ماہرین کے مطابق دن میں دو مرتبہ برش کرنا اور باقاعدگی سے فلاسنگ کرنا مسوڑھوں کی بیماری سے بچا¶ کا بہترین طریقہ ہے یہ عمل سوزش (انفلیمیشن) کو روکنے میں مدد دیتا ہے، جو ذیابیطس، ڈیمنشیا اور دل کی بیماریوں سمیت کئی امراض سے جڑی ہوتی ہے