رمضان المبارک جسمانی اور ذہنی صحت کو بہترین بنانیکا موثر ذریعہ

رمضان المبارک برکتوں، رحمتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ یہ نہ صرف روحانی بلکہ جسمانی اور ذہنی بہتری کا بھی بہترین موقع ہوتا ہے۔ اس مقدس مہینے کی برکتوں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کے لیے ہمیں پہلے سے کچھ تیاری کرنی چاہیے رمضان المبارک کی آمد سے پہلے کچن اور گھر کی دیگر تیاری کرنا نہ صرف وقت کی بچت کرتا ہے بلکہ عبادات پر توجہ مرکوز رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے ایک اہم کام فریزر کی صفائی بہت ضروری ہے اور سموسے، رول، کباب، چپلی کباب، فروزن پراٹھے اور دیگر اشیاءتیار کرکے منجمد کر لیںمصالحے، تیل اور دیگر روزمرہ کی چیزوں کو ایک جگہ ترتیب دیں تاکہ وقت ضائع نہ ہو برتن اور کچن کے آلات جیسے بلینڈر، چمچ، چاقو اور دیگر سامان کی چیکنگ کریں تاکہ کوئی چیز خراب ہو تو پہلے سے بدل لی جائے زیادہ وقت لینے والے کام پہلے مکمل کر لیں جیسے گوشت دھو کر چھوٹے حصوں میں کاٹ کر رکھنا، پیاز ٹماٹر کا پیسٹ بنا کر رکھنا، لہسن ادرک کا پیسٹ تیار کرنا، اور چٹنیاں بنا کر رکھنا یہ وہ تمام کام ہیں جو اگر آپ پہلے سے تیاری کرلیں تو آپ کو بہت ذہنی سکون مہیا کریں گے اور عین وقت پر افراتفری کا سماں نہیں ہوگا آپ رمضان کی برکتوں کو نہایت روحانی و ذہنی سکون اور مسرت کے ساتھ خوش آمدید کہہ سکیں گی رمضان کے ماہِ مبارک میں کچن وہ جگہ ہے جہاں سب سے زیادہ اہتمام کیا جاتا ہے، کچھ تیاری رمضان کے حوالے سے بہت ضروری ہے مثلا کھانے پینے کی اشیاءکے ساتھ افطاری اور سحری کی خوراک کی منصوبہ بندی بھی پہلے سے کرلی جائے۔ بہتر ہوگا کہ ایک ہفتہ وار یا ماہانہ مینو ترتیب دیں تاکہ روزانہ کی افطاری اور سحری کے لیے پریشانی نہ ہو اس کے ساتھ ہی ضروری اشیاءجیسے آٹا، چاول، چنے، بیسن، دالیں، کھجوریں، شربت، دودھ، دہی، گوشت، اور دیگر ضروری اجزاءپہلے سے خرید لیں۔