سوشل میڈیا پر گردش کرتی کچھ خفیہ ای میلز نے ایک بار پھر یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کے گمنام بانی ستوشی ناکاموٹو کے پیچھے خفیہ طور پر موجود تھے یہ الزامات امریکی محکمہ انصاف اور اوور سائٹ و گورنمنٹ ریفارم پر بنائی گئی ہا¶س کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں جاری ہونے والے دستاویزات میں سامنے آئے۔ ان ریکارڈز کو طویل مدت سے پوشیدہ بِٹ کوائن کے اصل سے متعلق شواہد کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے گردش کرتی تصاویر جیفری ایپسٹین کی بِٹ کوائن سے متعلقہ تحقیق کے لیے کی گئی فنڈنگ کو واضح کرتی ہیں اور اس کو جیفری ایپسٹین کی بطور ملکیت کے ثبوت پیش کیا گیا ہے جاری ہونے والے ریکارڈز میں کسی بھی جگہ ’ستوشی‘ کا نام ایپسٹین سے تعلق سے نہیں دکھتا جبکہ بٹ کوائن کی بنیادی ٹائم لائن میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔ وائٹ پیپر 2008 میں شائع ہوا، نیٹورک 2009 میں لانچ ہوا اور ستوشی ناکاموٹو کچھ ہی عرصے بعد عوامی سطح سے غائب ہو گیا دستاویزات کو بغور پڑھا جائے تو معلوم ہوتا ہے یہ نتیجہ اخذ کیا جانا درست نہیں ہے۔ ان دستاویزات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں جو ایپسٹین کی ستوشی ناکاموٹو کے طور پر شناخت کرے اور کوئی مواد ان کا تعلق بِٹ کوائن کی تخلیق، وائٹ پیپر یا ابتدائی کوڈ بیس سے نہیں جوڑتا۔