عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک بار پھر فی اونس سونے کی قیمت میں 90ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 920ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 5لاکھ 14ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 716روپے گھٹ کر 4لاکھ 41ہزار 325روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 150روپے کی کمی سے 8ہزار 014روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 129روپے کی کمی سے 6ہزار 870روپے کی سطح پر آگئی‘سونے کے کاروبار میں سر مایہ کاری کرنیوالے صو رتحال سے پریشان ہیں