احتجاج کیس: عدم حاضری پر علیمہ خان کی گرفتاری کے احکامات جاری

احتجاج کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم جاری کردیا26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں نامزد ملزمہ علیمہ خان ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہو سکیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 ویں مرتبہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے عدالت نے مقدمے کی سماعت کل بدھ 18 فروری تک ملتوی کر دی، جبکہ کیس کے دونوں آخری گواہان، تفتیشی افسران کو بھی طلب کر لیا گیا ہے دریں اثنا ایس ڈی پی او سٹی اظہر شاہ نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروالی، علیمہ خان نے چکری انٹرچینج کے قریب وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کیا جائے۔