تہذیب یافتہ لوگ ہاتھ نہ ملانے پر برا مناتے ہیں :سابق کرکٹر عامر سہیل

سابق کرکٹرعامر سہیل نے کہا کہ تہذیب یافتہ لوگ چاہے پاکستان میں ہوں یا بھارت میں، ہاتھ نہ ملانے کے اس عمل کا انہوں نے برا منایا ہوگا، اس طرح کی حرکتیں کرنے کا مقصد اپنے آپ کو ظاہر کرنا ہے کہ آپ کیا ہیں آپ اپنے کلچر کی نمائندگی کرتے ہیں بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی پاکستان کا احسن اقدام تھا اس سے دوسرے بورڈز کو بھی اپنا حق مانگنے کی ہمت ملے گی پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی کے اقدام کو سراہتے ہوئے عام سہیل نے کہا کہ اس اقدام سے دوسرے کرکٹ بورڈز کو حوصلہ ملے گا، اگر کوئی غلط بات ہوگی تو وہ بھی فائٹ کریں گے، پہلے یہ سارے بورڈز دبے ہوئے تھے مگر پاکستان نے اب یہ اقدام اٹھا کر دراصل سب کی قیادت کی ہے۔