ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گلیانہ کا دورہ کیا جہاں سائنس اور آرٹ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا تھاڈپٹی کمشنر نے نمائش میں قائم مختلف اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا اور طالبات کی جانب سے پیش کیے گئے سائنسی ماڈلز، تخلیقی فن پاروں اور آرٹ ورک میں گہری دلچسپی لی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شوائب اشتیاق بٹ اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گلیانہ نے ڈپٹی کمشنر کو نمائش کے اغراض و مقاصد اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر طالبات نے اپنے پراجیکٹس اور تخلیقات پیش کیں۔