بعض عمرا ن میں نفرتیں بڑھیں گی تو پھر کوئی سنبھالنے والا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی بینائی 15 فیصد رہ گئی ہے پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر اور سابق وزیراعظم جس کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے اس کے ساتھ یہ رویہ ہو رہا ہے، یہ خطرناک بات ہے کیونکہ اس سے نفرتیں اتنی بڑھ جائیں گی کہ کوئی سنبھالنے والا نہیں ہوگا ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو سرکاری ڈاکٹروں کے ہمراہ جیل میں بھیجا جائے، ان کے ذاتی معالج اور فیملی کے ہمراہ انہیں الشفا اسپتال بھیجا جائے مراد سعید ہمارا بڑا ہے اس کی بات کو ہوا میں نہیں پھینکا جا سکتا خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ساتھ رویہ خطرناک بات ہے، اس سے نفرتیں اتنی بڑھ جائیں گی کہ کوئی سنبھالنے والا نہیں ہوگا وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں کے پی ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہاں روکا جا رہا ہے آگے نہیں دیا جارہا، وہ لوگ کوئی وجہ نہیں بتاتے بس اوپر سے انہیں ایک حکم آ جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے وزرا کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے، ان کے گریبان پھاڑے گئے ہیں، میرے مطابق یہ رویہ درست نہیں ہے، ہمارے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے۔