اراکین پارلیمنٹ کو حکومت نے قیدی بنا کررکھا ہوا ہے: اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی

اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہاکہ 100 سے زائد اراکین پارلیمنٹ کو آپ یہاں قیدی بنا کر رکھے ہوئے ہیں ہم دھمکیاں دینے والے نہیں حکومت رابطہ کرے یا نہ کرے دھرنا جاری رہے گا مطالبات نہ مانے گئے تو رمضان میں بھی دھرنا جاری رہے گا یہیں پر روزے بھی رکھیں گے اور تراویح بھی پڑھیں گے وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے 3 ڈاکٹرز کے ناموں پر مشتمل خط لکھا تھا جبکہ وزیر اعظم نے اس پر کچھ بھی نہیں کیا یاد رہے کہ اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج نے سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھا دیا ہے جہاں اپوزیشن اراکینِ پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاو¿س اور کے پی ہاو¿س میں احتجاجی دھرنے جاری رکھے ہوئے ہیںپارلیمنٹ ہاو¿س کے اندر اپوزیشن کے متعدد رہنما موجود ہیں جن میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، راجہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر اراکین شامل ہیں۔ رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔