شہر قائد میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا‘ صارفین سخت پریشان

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاو¿ن کے باعث پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے
کراچی میں گزشتہ چھ روز سے جاری پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کرگیا ہے جہاں 84 انچ کی لائن کا مرمتی کام مکمل ہونے کے باوجود شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر نہ آسکی اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاو¿ن کی وجہ سے صورت حال مزید خراب ہوگئی ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے اچانک بریک ڈاو¿ن اور کیبل فالٹ کے باعث پمپنگ آپریشن شدید متاثر ہوتا ہے، جس کا براہ راست اثر شہریوں کو پانی کی فراہمی پر پڑتا ہے انہوں نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن کے حکام فوری طور پر متحرک ہوگئے ہیں اور مسئلے کے جلد از جلد حل کے لیے کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ بجلی کی فراہمی بحال کرکے پانی کی ترسیل کو معمول پر لایا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور جیسے ہی بجلی مکمل طور پر بحال ہوگی، شہر میں پانی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی جائے گی