جسمانی ورزش جہاں صحت مند جسم کیلئے انتہائی ضروری ہے وہیں ورزش کا جنون آپ کو ہڈیوں کی سنگین بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے ‘ سرکردہ آرتھوپیڈک سرجنوں کی ایک تحقیق میں نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھٹنے، کولہے، پاو¿ں اور کمر کی چوٹوں کے ساتھ ورزش کا جنون ان کے جسم پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے بالخصوص آسٹیوآرتھرائٹس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کراس فٹ اور ہائروکس جیسے سخت فٹنس مقابلوں میں حصہ لینا‘کلین ایٹنگ‘میراتھن دوڑنا اور جم خانے میں حد سے زیادہ کثرت کرنیوالوں کو محتاط رویہ اپنانا چاہیے ‘ ماہرین کا کہنا ہے کہ طرز زندگی کے مذکورہ رجحانات میں مبتلا بہت سے لوگوں کو اس بات کا علم نہیں کہ حد سے زیادہ ورزش انہیں مسائل کی طرف دھکیل سکتی ہے ‘ اور طویل المدتی خطرات جنم لیتے ہیں جوانی کے اوائل میں حد سے زیادہ جسموں پر دباﺅ ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان نسلوں میں غذائیت اور مزاحمتی تربیت کی اہمیت کے بارے میں بہتر آگاہی کی بھی ضرورت ہے‘برطانیہ میں اوسٹیو آرتھرائٹس اور گھنٹیا کے مریضوں کی بہت بڑی تعداد موجوود ہے ۔