چین کے شہر شنگھائی میں سڑک اچانک دھنسنے سے بڑا گڑھا بن گیا یہ واقعہ منہانگ ضلع میں کیکسن روڈ اور لیان روڈ کے چوراہے پر پیش آیاویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے واقعے کے فوراً بعد میونسپل حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صفائی اور مرمت کا کام شروع کر دیاانتظامیہ کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی میٹرو کی تعمیراتی سائٹ پر پائپ لائن لیک ہونے کے باعث پہلے سڑک اچانک بیٹھ گئی پھر گہرا سنک ہول بن گیا جس نے قریب موجود اشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا