اسلام آباد:پارلیمنٹ گیٹ کے باہر بکتر بند گاڑیاں پہنچا دی گئیں جبکہ اسلام آباد ریڈ زون کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا پولیس کی بھاری نفری ریڈیو پاکستان چوک پر جمع ہوگئی، ریڈیو پاکستان چوک سے شاہراہ دستور کو مکمل بند کر دیا گیا پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے احتجاج کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاو¿س کے گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ مرکزی بھی گیٹ بند کر دیا گیاپی ٹی رہنما احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاو¿س کے گیٹ تک پہنچ گئے گیٹ بند ہونے کے باعث پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز باہر نہ نکل سکے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس مظاہرین کی قیادت کررہے ہیں جب کہ مظاہرین میں محمود خان اچکزئی اور بیرسٹرگوہر بھی شامل ہیں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ مرکزی گیٹ سے کیبنٹ گیٹ کی طرف روانہ ہوگئے پولیس کی جانب سے کسی بھی شہری اور ممبر اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاو¿س جانے نہیں دیا جا رہا۔ پولیس نے ممبر اسمبلی اقبال آفریدی اور عمیر نیازی کو ریڈیو پاکستان چوک پر روک لیامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا پرامن ہوگا بانی پی ٹی آئی سے ان کے ذاتی معالج اور فیملی کی ملاقات کروائی جائے پہلے مجھے بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہتر ہے، ملک میں اچھے ڈاکٹرز موجود ہیں ان کا علاج کروانا چاہتے ہیں