جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑ گیا

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو گزشتہ شب دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے تمام کارکنان اور ہمدردوں سے مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعاو¿ں کی اپیل کی گئی ہے قبل ازیںقائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر رہنماو¿ں نے ہسپتال میں مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی۔