اٹارنی جنرل کی جانب سے جو عدالت میں یقین دہانی کروائی گی اس کے مطابق فوری میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی کو ختم کیا جائے، جیلوں سے سیاسی لوگوں کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو چار سال سے زائد عرصہ ہوگیا، کیا پاکستان آگے بڑھا ہے ان چار سالوں میں پاکستانیوں کی چیخ نکل چکی ہیںپوری قوم بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی وجہ سے پریشان ہے‘ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہورمیں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیے فواد چوہدری نے کہا کہ قید کے دوران بانی پی ٹی آئی کو جس طرح قید تنہائی میں رکھا گیا اس وجہ سے انکی آنکھ ضائع ہوئی، بلڈ پریشر کا آنکھ پر اثر ہوا، پوری دنیا میں جمہوریت کے لیے بات کرنے والے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور انکے علاج کا مطالبہ کررہے ہیں۔