تحریک انصاف نے پرانا پاکستان تباہ کر کے نیا بنانیکا واویلا شروع کردیا:سردار یوسف

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ناکامی ہے کہ وہ مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں صوبہ بنانے کاکام نہیں کر سکی ہے کسی بھی جماعت کو اتنا عرصہ حکومت نہیں ملی جو پی ٹی آئی کو کے پی کے میں ملی ہے وفاقی حکومت اپنے اختیارات کے تحت کام کر رہی ہے پی ٹی آئی نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرتی تھی نیا تو نہیں پرانے کو بھی تباہ کردیا ہے پی ٹی آئی کا جو لیڈر ہے ان پر کیسز ہیں وہ چل رہے سزا بھی ہوئی ہے پی ٹی آئی نیا پاکستان کا دعویٰ کرتی تھی مگر انہوں نے پرانا بھی تباہ کردیاسردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عازمین حج ملک کے سفیر ہوتے ہیں۔2026 میں عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت اقدام کررہی ہے۔پاکستان حج کے حوالے سے مربوط تعاون پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکرگزار ہے۔