بڑے دھرنے کی تیاری: سینیٹرز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت

پارلیمنٹ ہاو¿س کے مرکزی دروازے پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت دھرنا دے گی جس کے لیے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ‘ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور علاج تک پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیاذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر دھرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ ا±س وقت تک جاری رہے گا کہ بانی سے ملاقات اور مکمل علاج تک دھرنا جاری رہے گادھرنا دینے کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد قائدین کی اسلام آباد میں مشاورت کے دوران ہوا، جو آج نماز جمعہ کے بعد سے شروع ہوگا جبکہ سینیٹرز کو بھی دھرنے میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے دوسری جانب خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کے پی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین صوبائی، قومی اسمبلی اور اراکین سینیٹ کو دھرنے میں شرکت کی ہدایت کردی۔