بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں طبی سہولیات پر عدم اطمینان کے ساتھ ساتھ خصوصاً اپنی آنکھوں کے مسئلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ماہر ڈاکٹروں تک فوری رسائی کا مطالبہ کیا ہے فرینڈ آف دی کورٹ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال چار ماہ سے قید ہیں، اکتوبر 2025 تک ان کی نظر 6/6 تھی تاہم بعد ازاں انہیں دھندلا دکھائی دینا شروع ہوا جو وقت کے ساتھ بڑھتا گیا عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی پہلے متاثر ہوئی اور پھر کمزور ہونا شروع ہوگئی انہیں بلڈ کلاٹ ہونے کے بارے میں بتایا گیا ہے، جس کے باعث وہ خاصے پریشان دکھائی دیے ملاقات کے دوران ان کی آنکھوں سے مسلسل پانی نکلتا رہا جسے وہ ٹشو پیپر سے صاف کرتے رہے، جس سے وہ غیر آرام دہ محسوس کر رہے تھے فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان کی جیل میں حالت سے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کردی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ گرمیوں کے مہینوں میں شدید گرمی اور حبس کے علاوہ مچھر اور کیڑے ہوتے ہیں بانی پی ٹی کو گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے روم کولر بھی دستیاب ہے بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ انہیں گرمی کے مہینوں میں 2 سے 3 مرتبہ فوڈ پوائزننگ ہو چکا ہے ان کے سیل میں تقریبا 10 کیمرے نصب ہیںعدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ ایک کیمرہ ان کے شاور ایریا سے پہلے تک ہے، تاہم روم میں کوئی کیمرہ نہیں ہے بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ کیمرے نصب کرنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ یہ ان کی حفاظت کے لیے ہیں