سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا انتہائی نگہداشت یونٹ میں علاج جاری

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جو گزشتہ روز حادثے کے باعث زخمی ہو گئے تھے کا انتہائی نگہداشت یونٹ میں علاج معالجہ جاری ہے ان کے زخموں کی شدت فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں ملٹری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپنی رہائش گاہ پر گرنے کی وجہ سے چوٹ آئی، وہ اس وقت سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیںابتدائی معلومات کے مطابق قمر باجوہ اپنی رہائش گاہ کے اندر پھسل گئے اور زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی65 سالہ قمر باجوہ نے 29 نومبر 2016 سے 29 نومبر 2022 تک 10ویں چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں، ان کی مدت ملازمت میں 2019 میں توسیع دی گئی2022 کے آخر میں ریٹائر ہونے کے بعد سے باجوہ زیادہ تر عوام کی نظروں سے دور رہے ہیں