انسپکٹر جنرل پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءپولیس ہمارا فخر ہیںیومِ شہداچیئرنگ کراس پنجاب پولیس کے بہادر شہیدوں سے تجدیدِ عہد کا دن ہے اور ان کی قربانیاں ہمیشہ دلوں میں تازہ رہیں گی نویں برسی کے موقع پر پنجاب پولیس نے اپنے عظیم سپوتوں کو سلام پیش کیا اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ پنجاب پولیس 1700 سے زائد شہداکی امین ہے اور دہشتگردوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا پولیس کے اہلخانہ کی ویلفیئر اور دیکھ بھال اولین ترجیح ہے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گاآئی جی پنجاب کے مطابق 2017 میں آج ہی کے دن لاہور کے فیصل چوک مال روڈ پر دہشتگرد حملے میں پولیس افسران اور جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا اس سانحے میں ڈی آئی جی سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد محمود گوندل سمیت سات پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے۔