بنگلا دیش میں پولنگ اسٹیشن پر دھماکہ‘سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری

بنگلا دیش کے ضلع گوپال گنج میں قومی انتخابات کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب دیسی ساختہ بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن انداز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں دھماکہ ایک پولنگ سینٹر پر ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں