نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبات کو سکالرشپ دی جائیگی‘ اسکالرشپ پاکستانی خواتین کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی، خاص طور پر ان خواتین کو جو اپنی تعلیم کے ذریعے پاکستان میں مثبت تبدیلی لانے کا عزم رکھتی ہیں اگر کوئی پاکستانی خاتون آکسفورڈ میں ماسٹرز کرنے کا خواب دیکھتی ہے اور وطن واپس آ کر معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتی ہے تو یہ موقع ان کے لیے ہے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں ملالہ نے کہا کہ جب انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی تو ان کے لیے یہ نہایت اہم تھا کہ وہ ان لڑکیوں کے لیے کچھ کریں جو تعلیم کے حق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔