خادم الحرمین کی ہدایت پر کل12ہزار مساجد میں نمازاستسقا ادا کی جائےگی

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بارانِ رحمت کے حصول کیلئے کل 12 فروری کو مملکت بھر میں نمازاستسقاءادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت سعودی عرب کی بارہ ہزار سے زائد مساجد میں نماز استسقاءادا کی جائے گی اس موقع پر ائمہ کرام خصوصی دعائیں کریں گے اور امت مسلمہ کی اجتماعی مغفرت، رحمت اور خیر و برکت کیلئے بھی دعا کی جائے گی شاہی فرمان میں مسلمانوں کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی اور انکساری کے ساتھ دست دعا بلند کریں تاکہ رب کریم اپنی رحمتوں کی بارش نازل فرمائے شاہ سلمان نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کثرتِ استغفار کریں، توبہ و رجوع الی اللہ اختیار کریں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کے طلبگار بنیں، کیونکہ وہی ذات ہے جو آسمانوں سے بارش برسا کر زمین کو زندگی عطا کرتی ہے