بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے تین گھنٹے تک طویل ملاقات کے بعد تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا تھافرینڈ آف دی کورٹ سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں منسوب خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی ہے سلمان صفدر نے کہا کہ وہ قابل ستائش سمجھتے ہیں کہ علمیہ خان صاحبہ نے انڈر اسٹینڈنگ کیاانہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے عمران خان کی صحت پر کوئی بیان نہیں دیا سلمان صفدر کے مطابق انہیں رپورٹ جمع کرانے کے لیے 12 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا اور وہ مقررہ وقت پر رپورٹ جمع کروا چکے ہیں رپورٹ سات صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے