حکومت کی گیپکو صارفین کو جھٹکا دینے کی تیاری‘ نیپرا نے تیاریاں مکمل کر لیں

حکومت پاکستان کی طرف سے ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں صارفین پر عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے اس سے قبل صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد ہیںٹیرف اور فکسڈ چارجز میں ردوبدل سے متعلق حکومتی درخواست پر نیپرا کی سماعت مکمل ہو گئی، فیصلہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گاپاور ڈویژن حکام کے مطابق فیصلے کے بعد انڈسٹری کا ٹیرف 4 روپے 4 پیسے کم ہو جائے گا، جبکہ پہلی بار بلنگ سائیکل میں صنعت پر عائد 101 ارب روپے کی کراس سبسڈی صفر ہو جائے گی اس وقت صنعتی سیکٹر گھریلو صارفین کو 101 ارب روپے کی کراس سبسڈی دے رہا ہے، کمرشل صارفین 90 ارب روپے اور جنرل سروسز صارفین 35 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیںحکومت کی جانب سے ماہانہ 300 اور 700 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم کم یونٹ والے متاثرہونگے حکومت کی جانب سے ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے اور ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ 100 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے جبکہ ماہانہ 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز کی تجویز دی گئی ہے ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے فکسڈ چارجز، ماہانہ 400 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز 200 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے، ماہانہ 500 یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 500 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے