چوہدری شافع حسین کا واسا دفتر کا دورہ ‘ افسران سے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ لی

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا دورہ گجرات ،شہر میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا ‘صوبائی وزیر نے نو تعمیر شدہ جلال پور جٹاں روڈ کا افتتاح کیا ‘گجرات سے یونیورسٹی آف گجرات تک دو رویہ 6کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر سے شہریوں کو سہولت ملی ہے ‘صوبائی وزیر نے سب سے پہلے پنجاب واسا گجرات کے آفس کا دورہ کیا ‘شکایات سیل میں شکایات کے آن لائن ازالے کے جدید نظام کا جائزہ لیا ایم ڈی واسا گجرات نے ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت بارے بریفننگ دی ‘صوبائی وزیر نے سروس موڑ بریج اور رحمان شہید روڈ پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا ظہور الٰہی شہید اسٹیڈیم میں ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر کا جائزہ لیا ’صوبائی وزیر کا واسا کے کام پر اظہار اطمینان کیااور کہا کہ واسا شہرسے 15سے 20سال کا گند نکال رہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد گجرات شہر میں 18 ارب روپے کی لاگت سے عالمی معیار کے سیوریج سسٹم کے منصوبے پر کام جاری ہے