جو ن 2026 تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 18ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع

مہنگائی مالی سال 2026 اور مالی سال 2027 کے بیشتر عرصے کے دوران 5 سے 7 فیصد کے ہدف میں رہے گی، اگرچہ کچھ قلیل مدتی اتار چڑھاو¿ متوقع ہے ’اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ششماہی زری پالیسی رپورٹ جاری کردی رپورٹ میں بتایا گیا کہ میکرو اکنامک حالات اور منظرنامے میں بہتری آئی ہے، جس کی معاونت محتاط زری پالیسی رویے اور جاری مالیاتی یکجائی نے کی ہے جاری میکرو اکنامک استحکام، مالی صورتِ حال میں نرمی اور مطلوبہ نقد محفوظ کو حال ہی میں 5 فیصد تک کم کرنے کے دوران معاشی سرگرمی بھی مضبوط ہوئی ہے چنانچہ معاشی نمو کے امکانات بہتر ہوگئے ہیں اور جی ڈی پی کی حقیقی نمو مالی سال 2026 کے لیے اب 3.75 سے 4.75 فیصد کے درمیان متوقع ہے جبکہ مالی سال 2027 میں نمو مزید بڑھنے کی توقع ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2026 میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ جی ڈی پی کے صفر سے ایک فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جس میں تجارتی خسارہ بلند ہوگا جو مضبوط ترسیلاتِ زر اور منصوبہ بند سرکاری آمدنی سے جزوی طور پر پورا ہونے کی توقع ہے اس کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر جون 2026 ءتک 18 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے