دولت مند ہونے کے باوجود جیا بچن کو کپڑے پہننے کی تمیز نہیں: راکھی ساونت

اداکارہ راکھی ساونت نے جیا بچن کے لباس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی دولت مند ہونے کے باوجود وہ اچھے کپڑے نہیں پہنتیں یہاں تک کہ انہوں نے شلوار قمیض کے حوالے سے بھی طنزیہ جملہ کہہ دیا گفتگو کے دوران انہوں نے جیا بچن کو اپنی سالگرہ پر بلانے اور تحفے میں اچھا لباس دینے کی پیشکش بھی کی ‘جیا بچن کو بالوں میں رنگ لگوانے اور چہرے پر بوٹاکس کروانے کا مشورہ بھی دے ڈالاراکھی کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کبھی امیتابھ بچن کے لیے جیا اور ریکھا میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ ریکھا کو چنیں گی بالی ووڈ کی متنازع اور بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے جیا بچن پر تنقید کرتے ہوئے امیتابھ بچن کو ریکھا سے دوسری شادی کا مشورہ بھی دیا‘ ایک انٹرویو کے دوران امیتابھ بچن، جیا بچن اور ریکھا سے متعلق ان کے تبصروں کی ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کو حیران بھی کیا اور بحث میں بھی ڈال دیا