پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو 174ملین ڈالر کے بڑے نقصان سے بچا لیا

اسلام آباد:پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو 174ملین ڈالر کے بڑے نقصان سے بچا لیا پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے سے جہاں شائقین خوش ہیں وہیں آئی سی سی بھی نقصان سے بچ گئی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف کھیلنے کی اجازت دے دی ہے پاکستان کی جانب سے میچ کھیلنے کی رضامندی کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ائیر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا ٹکٹ کی قیمت میں ابتدائی طور پر 10 ہزار سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جبکہ کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے اس سے قبل شائقین کی جانب سے ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے کیے گئے جب کہ کئی شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا تھا