پاکستان کو میچ کیلئے راضی کرنا خوش آئند‘ آئی سی سی کے مشکور ہیں:راجیو شکلا

نئی دہلی :آئی سی سی کے پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد جو فیصلہ سامنے آیا ہے، وہ کرکٹ کے مفاد میں ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت ہے بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے دہلی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ ان کے مطابق آئی سی سی کے نمائندے نے چیئرمین کی نگرانی میں لاہور کا دورہ کیا، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے حکام سے تفصیلی بات چیت کی گئی بی سی سی آئی کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد کسی بھی تنازع کو حل کرتے ہوئے کرکٹ کو ترجیح دینا تھا اور خوشی کی بات یہ ہے کہ تمام فریقین ایک قابلِ قبول اور دوستانہ حل پر متفق ہو گئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے پاکستان کو بھارت کے ساتھ کھیلنے کے لیے راضی کرنے پر آئی سی سی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے تحفظات بھی ان مذاکرات کے بعد کافی حد تک دور ہو گئے ہیںیہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے فائدہ مند ہے اور اس سے ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کی راہ ہموار ہو گئی ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک فتح کی صورتحال ہے جس میں کرکٹ سب سے بڑی فاتح بن کر سامنے آئی ہے اب 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول میچ اپنے مقررہ وقت پر ہوگا ۔