ریاض:برطانوی شہزادہ ولیم تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ‘ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب امیرریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے ان کا استقبال کیاشہزادہ ولیم اپنے قیام کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب گزشتہ برس برطانوی وزیر خزانہ کے دورہ سعودی عرب کے نتیجے میں 6.4 ارب پاو¿نڈ (8.7 ارب ڈالر) مالیت کے تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدے طے پائے تھے دورے کے دوران شہزادہ ولیم سعودی عرب کی معاشی اصلاحات، ثقافتی سرگرمیوں اور ماحولیاتی منصوبوں سے متعلق مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے شہزادہ ولیم ماضی میں بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کر چکے ہیں مارچ 2018 میں انہوں نے اپنے والد، ا±س وقت کے شہزادہ چارلس کے ہمراہ، لندن میں محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا جبکہ ملکہ الزبتھ دوم نے بھی اسی روز سعودی ولی عہد سے علیحدہ ملاقات کی تھی کینسنگٹن پیلس کے مطابق یہ دورہ برطانوی حکومت کی جانب سے کیا جا رہا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔