مانچسٹر:پہاڑوں کو سکیٹنگ کرنیکا شوق مزید دو افراد کی جان لے گیا‘ فرانسیسی الپس میں برفانی تودے گرنے سے دو اسکائیرز جان کی بازی ہار گئے دونوں حادثات الگ الگ مقامات پر ہوئے جبکہ ایک شخص معجزاتی طو رپر زندہ بچ گیا برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گرینوبل کے قریب سینٹ ایگنیس میں ایک 38 سالہ اسکائیر برفانی تودے کی زد میں آ کر جاں بحق جبکہ اسکاایک ساتھ حادثے میں بال بال بچ گیامقامی پراسیکیوٹر ماریون لوزاکہمور کے مطابق ایک اور 30کی دہائی کی عمر کا اسکائیر مونٹگینیور گاو¿ں کے قریب ایک آف پیسٹ علاقے میں اسکیٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو افرانسیسی الپس کے بلند ترین گاو¿ں کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں اچانک برفانی تودہ گرا جس نے تباہی مچا دی ‘ دونوں متاثرین چار غیر گائیڈڈ اسکائیرز کے ایک گروپ کا حصہ تھے جب ایک برفانی تودہ شمال کی طرف پہاڑی چوٹی کے قریب بہہ گیایہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سیزن میں اب تک فرانسیسی، سوئس، اطالوی اور آسٹریا کے ایلپس میں برفانی تودے کم از کم 20 اسکائیرز کی جان لے چکے ہیںگزشتہ ماہ فرانسیسی الپس میں برفانی تودے گرنے سے ہلاک ہونے والے چھ اسکائیرز میں ایک برطانوی شخص بھی شامل تھا۔