چھ برس تک چیشائر پولیس میںخدمات سر انجام دینے والی اہلکار حادثے میں جاں بحق

مانچسٹر:چیشائر پولیس کے ساتھ 6سال سے زائد عرصے تک خدمات سر انجام دینے اور گزشتہ روز حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والی ایک حاضر سروس خاتون پولیس آفیسر ایلس میو کے انتقال پر چیشائر کانسٹیبلری کے چیف کانسٹیبل مارک رابرٹس نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایلس کے خاندان، دوستوں اور ساتھیوں کے دکھ کی گھڑی میں شریک ہیں پیشہ ور اور دلیر ساتھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اسکی کمی ان تمام لوگوں کو محسوس ہوگی جو اسے جانتے تھے انہوں نے کہا کہ لوگ انکے حادثے پر قیاس آرائیوں سے گریز کریں تجربہ کار اور پیشہ ور تفتیش کاروں کو اپنا کام کرنے دیں چیشائر کے پولیس اور کرائم کمشنر ڈین پرائس نے ایلس کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیسنگ فیملی اسکی اچانک موت پر سوگوار ہے حادثے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے ضمانت پر رہائی دی گئی ہے تاہم اگر کسی کے پاس اس حادثے سے متعلق کوئی بھی ثبوت ہو تو پولیس کی مدد کریں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل ایک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئی تھیں